Swat Voice
Sport

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کاانٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

WhatsApp Image 2023 01 07 at 9.51.37 AM 960x540 - ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کاانٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ٹینس ریکٹ لٹکا دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا، شعیب ملک کی زندگی کی سپر وویمن

انہوں نے کہا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ مجھے یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیرئیر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی۔ اب پلان یہ ہے کہ میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔



Source link

متعلقہ

shootout firing gun karachi Abbasi Shaheed Hospital chowrangi

Swat Voice Editor

پاک بھارت ٹاکرا نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان

حارث روف کی شادی کی تقریبات کا آغاز

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy