Swat Voice
Sport

سرفراز احمد کی ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی

WhatsApp Image 2023 01 06 at 6.42.52 PM 960x540 - سرفراز احمد کی ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دے دیئے گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے جبکہ سرفراز احمد اور سعود شکیل نے عمدہ بلے بازی کی۔ سرفراز احمد نے اچھا کم بیک کیا۔

انہوں ںے کہا کہ سرفراز احمد اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہیں اور چوتھی اننگز میں سنچری بنانا آسان نہیں تھا۔ آغا سلمان کے آوٹ ہونے کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی۔ چیزوں کو سادہ رکھنے کا پلان تھا تاہم 2 وکٹیں گرنے کے بعد مشکل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد نے کہا کہ جذبے کے ساتھ میدان میں آیا اور بہتر کھیل پیش کیا جبکہ کافی کوشش کی میچ جیتنے کی مگر نہیں جیتا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور شائقین سے ون ڈے سیریز میں بھی سپورٹ کی اپیل کروں گا۔ مجھے کارکردگی دکھانے کا ایک اور موقع ملا ہے۔



Source link

متعلقہ

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ریٹائر ہو گئے

Swat Voice Editor

آئی سی سی کی پلئینگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلیاں

Swat Voice Editor

اسکواش لیجنڈز جہانگیر خان، جان شیر خان کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy