Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

مینگورہ میں نامعلوم نقاب پوشوں نے سولہ ہزار لوٹ لئے

maskmen - مینگورہ میں نامعلوم نقاب پوشوں نے سولہ ہزار لوٹ لئے

سوات وائس : پولیس اسٹیشن سیدو شریف کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص کو لوٹ لیا، سولہ ہزار نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس اسٹیشن سیدو شریف سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گزشتہ رات گراسی گراؤنڈ کے قریب عرفان علی ولد سید خان سکنہ اسحاق محلہ کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین نامعلوم نقاب پوشوں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر ان سے سولہ ہزار چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جلد ہی گرفتارکر لئے جائیں گے۔

متعلقہ

سوات پولیس نے  ” عسکریت پسندوں ” کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا

Swat Voice Editor

سوات ، شدید برف باری جاری، کالام مین شاہراہ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند

Swat Voice Editor

مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy