Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ

JI Youth - کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ

سوات وائس : جماعت اسلامی یوتھ مینگورہ کی جانب سے کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے مرکزی و صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے امیر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ،پاکستان بزنس کونسل کے صدر یوسف علی،جے آئی یوتھ مینگورہ  سٹیکے صدر محمد طیب غازی  ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سیاسی رسہ کشی کے باعث عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، اقتدار کی بھوک نے دونوں حکومتوں کو اندھا کردیا ہے جبکہ عوام کا کسی کو خیال نہیں، انہوں نے کہا کہ اشیا ئے خوردونوش کی 23 چیزوں کی قیمتیں کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا موجودہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، آٹے،گھی،چینی اور دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ حکمران خواب خرگوش میں ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مہنگائی کوکنٹرول نہ کیا گیا تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

متعلقہ

سوات میں امن کے قیام کے لئے سوات سمیت مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے

Swat Voice Editor

فضل حکیم خان کا زخمی طالب علم کی عیادت کے لئے ہسپتال کا دورہ

Swat Voice Editor

سوات میں ابابیل فورس کا قیام، موٹرسائکلیں دے دی گئی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy