Swat Voice
Sport

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

babar 1 - نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان


نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم کپتان ہوں گے۔

ٹیم میں حارث روف، حارث سہیل، کامران غلام  شامل کیے گئے ہیں، جبکہ فخر زمان، امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، طیب طاہر، اسامہ میر بھی ٹیم میں شامل ہیں، اور شاہنواز دھانی ،محمد حسنین اورشان مسعود کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔ ایک پیج کا مطلب ہر فیصلہ میں ایک ہونا ضروری نہیں ہے،  ہماری الگ الگ ذمہ داریاں ہیں، وہ الگ الگ لے کر چلیں گے.

انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی ٹیسٹ میں پرفارم کر رہا ہے ٹی 20 میں پرنہیں کرتا تو اسے نکال دیا جاتا ہے، کپتان کو تمام آپشنز دے رہے ہیں، جب وہ ٹیم بنائیں گے سب کھلاڑی اس وقت کھیل چکے ہوں گے، کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے این او سی ملنا چاہیے، لیکن کھلاڑیوں کو پی ایس ایل شروع ہونے سے 10 دن پہلے سب کو فری ہونے کا کہا ہے، پہلی پچز سے یہ بہتر نظر آئی ہے، اچھے باؤنسی ٹریکس ہونے چاہییں۔

ایسی پچز پر ہم دنیا کی کبھی بھی فر سٹ، سیکنڈ ٹیم نہیں بن سکتے، اسامہ میر کی تگڑی فارم ہے، جس نے اچھا کام کیا ہے اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے، اچھی پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، احمد شہزاد کو ہم نہیں بھولیں گے، کرکٹ اکیڈمیز میں 9،9 ماہ سے کام نہیں ہورہا تو ان کا کیا کرنا ہے۔





Source link

متعلقہ

راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Saeed

فرانسیسی فٹبالر کی کک سے گیند تماشائی کے منہ پر جا لگی

Saeed

آصف علی اور افغان بالر میں تلخ جملوں کا تبادلہ، جرمانے کا خدشہ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy