Swat Voice
Sport

بابر اعظم کا رن آوٹ، کیا امام الحق نے کپتان کو دھوکا دیا؟

babar - بابر اعظم کا رن آوٹ، کیا امام الحق نے کپتان کو دھوکا دیا؟


کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ کو جہاں مشکلات کا سامنا ہے، وہیں میچ کے دوسرے دن کپتان بابر اعظم کے رن آوٹ نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنا شروع کر دیا۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز دو وکٹیں گرنے کے بعدامام الحق اور کپتان بابر کریز پر موجود تھے کہ بابر تیسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اینڈ پر امام الحق تیسرے رن کے لیے  پہلے کریز سے نکلے اور واپس چلے گئے، اس دوران بابر امام کے پاس آگئے اور دوسرے اینڈ سے رن آؤٹ ہوگئے۔

جس پر کئی صارفین نے الگ الگ تبصرے کرتے ہوئے ماضی کی بھی تصاویر شئیر کیں اور لکھا یہ ہمیشہ سے پاکستان کا انداز رہا ہے۔

جبکہ زیادہ تر صارفین نے اسے امام الحق کی غلطی قرار دیا ہے، صارف ارسلان نے لکھا کہ یہ امام کی غلطی ہے، اس نے تیسری رن کے لیے ہیڈ اسٹارٹ دیا، جسے دیکھ کر بابر رن کیلئے آئے، جس کے بعد امام نے خو غرضی دکھائی۔

ساری خان نے بابر اعظم کی طرف سے امام کیلئے ایک شعر بھی لکھا کہ ۔۔ دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف ، امام الحق سے ملاقات ہوگئی۔

آفتاب نے لکھا کہ امام نے اپنے ماموں کی روایت کو تازہ رکھا ہے۔

واضح رہے انضمام الحق بھی ماضی میں کئی بار ایسا کر چکے ہیں،  آسٹریلیا کے خلاف  ون ڈے میچ میں  وسیم اکرم کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے انضمام نے انہیں اسی طرح آوٹ کرا دیا تھا، وسیم اکرم رن لینے دوڑے لیکن پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انضمام نیچے گر گئے اور دوڑے ہی نہیں۔





Source link

متعلقہ

پی سی بی کا 3 ماہ کا بجٹ منظور، کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں توسیع

Swat Voice Editor

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

Swat Voice Editor

اب تک فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کس نے اٹھائی؟

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy