Swat Voice
Sport

پی ایس ایل 8 : پشاور زلمی کی نئی کٹ لانچ کر دی گئی

zalmi - پی ایس ایل 8 : پشاور زلمی کی نئی کٹ لانچ کر دی گئی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی۔

پشاور زلمی نے کٹ لانچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں کپتان بابراعظم موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان بابراعظم پشاور زلمی کی نئی کٹ میں بہت خوبرو لگ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے پشاور زلمی کی کٹ کو خوب پسند کیا ہے۔

ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں زلمی کی کٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم کی ساتھ نئی کٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور انشاء اللہ بابر اعظم کی کپتانی میں اس بار پشاور زلمی دوسری بار چمپئن ٹیم بنائے گی۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کی قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

 





Source link

متعلقہ

پاکستان کی فٹبال ٹیم جون میں بھارت جائے گی

Swat Voice Editor

ٹی 20 ورلڈ کپ، کرس گیل کا فیورٹ کون ؟

Swat Voice Editor

شاہین شاہ آفریدی کو دو ہفتے کیلئے ’ری ہیب‘ کی ہدایت

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy