Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، کمشنر ملاکنڈ

Commissioner - سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، کمشنر ملاکنڈ

سوات وائس : کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کی فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سوات کو سیاحت کا حب بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، نئی سیاحتی مقامات متعارف کرانا سیاحوں کو سیاحتی علاقوں کی طرف راغب کرنا ہے، ملاکنڈ ڈویژن خوبصورت اور حسین سیاحتی علاقوں پر مشتمل ہے، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی مہمان نوازی سیاحیوں کو ان سیاحتی علاقوں کی کھینچ لاتی ہے، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں موجود گی اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ یہاں سیاحوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ اور سینئر صحافی غفور خان عادل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ملک بھر کے سیاحوں کو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح ان سیاحتی علاقوں کا دورہ کریں اور ان حسین نظاروں محظوظ ہوجائے، انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے علاقائی سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان حسین وادیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے مقامی صحافیوں اور میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، لہٰذا اس حوالے سے ہم سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ

قطر چیریٹی نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کیا

Swat Voice Editor

یو ایس ڈی اے کالام سب آفس کا افتتاح کردیا گیا

Swat Voice Editor

ضلع سوات میں قرعہ اندازی کے انعقاد پر پابندی عائد, دفعہ 144 نافذ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy