Swat Voice
Sport

دوسرا ٹیسٹ، شائقین کی مفت انٹری کا اعلان

WhatsApp Image 2022 12 31 at 3.20.37 PM 960x540 - دوسرا ٹیسٹ، شائقین کی مفت انٹری کا اعلان


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کی مفت انٹری کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی نے کراچی والوں کو خوشخبری دیتے ہوئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں داخلہ مفت کر دیا۔

کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہو گا۔ اس کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس چلانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، یا تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے جبکہ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا، شیشے یا پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گا۔





Source link

متعلقہ

چاہتا ہوں جو میرے ساتھ ہوا بابر کے ساتھ نہ ہو، سرفراز احمد

Swat Voice Editor

پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں میچ کولکتہ میں ہوگا

Swat Voice Editor

تین ملکی سیریز،بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy