Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

لوکل گورنمنٹ ملازمین کا غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

protest - لوکل گورنمنٹ ملازمین کا غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات وائس : لوکل گورنمنٹ ملازمین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرہ جلوس کی شکل میں گلکدہ سے روانہ ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سردار الملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹربریکوٹ گوہر علی خان، ایپکا سوات کے صدر علی رحمن،سیکرٹریز ایسو سی ایشن کے صدر احمد خان اور دیگر نے کہا کہ صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ملازمین کو یرغمال بنانے اور غنڈہ گردی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم دوسروں کو عزت دیتے اور دوسروں سے عزت کی امید رکھتے ہیں، صوبائی وزیر اس سلسلے میں پالیسی پر نظر ثانی کرے اور اپنے کئے کی لوکل گورنمنٹ ملازمین سے معافی مانگے اور صوبائی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی وزیر ریلیف کے خلاف کاروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ وزیر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو ہمارا تالہ بند ہڑتال کا سلسلہ جاری رہیگا اور اس حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

آرمی پبلک سکول میں تقریب، ڈی پی او سوات کی خصوصی شرکت

Swat Voice Editor

سوات میں طالبان کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے، سوات قومی جرگہ کا انکشاف

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy