Swat Voice
Sport

انتقال کے وقت پیلے کے پاس کتنی دولت تھی؟

foot 1 - انتقال کے وقت پیلے کے پاس کتنی دولت تھی؟


برازیلین فٹبالر پیلے اپنی موت کے وقت  100 ملین امریکی ڈالرز کی دولت کے مالک تھے۔

رپورٹ کے مطابق پیلے کی دولت میں زیادہ اضافہ فٹبال کی دنیا چھوڑنے کے بعد ہوا، انہوں نے مختلف برانڈز بالخصوص پوما سے دولت کمائی،  وفات کے وقت پیلے کی مجموعی مالیت پاکستانی 22 ارب روپے بنتی ہے۔

کئی برسوں سے پیلے کی حالت تشویشناک تھی جبکہ ڈاکٹرز بھی ان کی طبعیت سے نا امید ہوگئے تھے، دو ہفتے قبل پیلے کو ایک مرتبہ پھر آئی سی یو میں داخل کروا گیا تھا۔ اس سے تین دن قبل انہیں بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، تاہم وہ 82 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال کے بادشاہ پیلے دنیا چھوڑ گئے

واضح رہے برازیلین فٹ بالنے  1955 میں صرف 15 برس کی عمر میں اپنے فٹ بال کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1,363 میچوں میں 1,281 گول کیے، جس میں برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول بھی شامل ہیں، وہ 1958، 1962 اور 1970 میں تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ بھی تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔



Source link

متعلقہ

نئی تاریخ رقم، مسلسل 4 بار ومبلڈن فائنل جیتنے والے جوکووچ کو الکاریز کے ہاتھوں شکست

Swat Voice Editor

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Swat Voice Editor

تیسرا ون ڈے میچ،پاکستا ن نے نیوزی لینڈ کو ٹارگٹ دیدیا

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy