Swat Voice
Sport

فٹبال کے بادشاہ پیلے دنیا چھوڑ گئے

FOOT - فٹبال کے بادشاہ پیلے دنیا چھوڑ گئے


FOOT - فٹبال کے بادشاہ پیلے دنیا چھوڑ گئے

’فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے ہیں،  وہ کئی سال سے گردے اور پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے۔

کئی برسوں سے پیلے کی حالت تشویشناک تھی جبکہ ڈاکٹرز بھی ان کی طبعیت سے ناامید ہوگئے تھے، دو ہفتے قبل پیلے کو ایک مرتبہ پھر آئی سی یو میں داخل کروا گیا تھا۔ اس سے تین دن قبل انہیں بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

برازیلین کھلاڑی نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1,363 میچوں میں 1,281 گول کیے، جس میں برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول بھی شامل ہیں، وہ 1958، 1962 اور 1970 میں تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ بھی تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے

پیلے 2000 میں فیفا کے صدی کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے تھے، تین ورلڈ کپ (1958، 1962 اور 1970 میں) جیتنے والے تاریخ کے واحد کھلاڑی 1968 میں 17 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جب فائنل میں انہوں میزبان سیوڈن کے خلاف دو گول کیے۔

1977 میں ری ٹائر ہونے سے قبل وہ ایک ہزار سے زائد گول سکور کر چکے تھے۔



Source link

متعلقہ

دوسرا ٹی 20، بابراعظم کی شاندار سنچری

Swat Voice Editor

بھارت نے ورلڈ کپ کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو دے دیا

Swat Voice Editor

پاکستان یا انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کون اٹھائے گا؟فیصلہ کل ہو گا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy