Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو اختیارات منتقل، سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

Press club 3 - پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو اختیارات منتقل، سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

سوات وائس : سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نو منتخب عہدیداروں کو اختیارات تفویض کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان اور ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل مولا نے سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو یقین دلایاکہ ماضی کی طرح پی ٹی آئی کی حکومت موجودہ کابینہ کے ساتھ ہرقسم تعاون کریگی اور دونوں ممبران نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو سوات پریس کلب کے نئے کابینہ کے حلف برداری کے حوالے سے بات چیت کرینگے سوات پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ حق وصداقت کیلئے آواز بلند کیا ہے اور نئے کابینہ سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ سوات کے ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اُنہوں نے سوات پریس کلب،سوات یونین آف جرنلسٹس اورگورننگ باڈی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی، دریں اثنا سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادینے کیلئے مختلف سیاسی سماجی اور سرکاری شخصیات کے پریس کلب آمد کاسلسلہ جاری ہے،آرپی او ملاکنڈ سجاد خان، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انجینئر عمر فاروق،مالم جبہ چیئرلفٹ اینڈ سکی ریزارٹ کے ڈائریکٹر وصیف الرحمن، پیر وارث، ملک سجاد خان اور دیگر نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ 

متعلقہ

مٹہ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے، دس زخمی

Swat Voice Editor

تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ میں نئے تعمیر شدہ بالاسور چوکی کا افتتاح

Swat Voice Editor

دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ، کانجو میں بجلی مین لائن کے پولز اکھڑنے کا خدشہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy