Swat Voice
Sport

نجم سیٹھی پر لگائے گئے الزامات کی تردید

WhatsApp Image 2022 12 28 at 4.42.24 PM 960x540 - نجم سیٹھی پر لگائے گئے الزامات کی تردید


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نجم سیٹھی پر لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے نجم سیٹھی پر لگائے گئے الزامات کی پی سی بی نے تردید کر دی۔

پی سی بی نے رمیز راجہ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کیخلاف بیانات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بیانات کا مقصد موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے دفاع اور تحفظ کے لیے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کے سابقہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ لوگ بورڈ میں آ گئے جن کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں، رمیز راجہ

پی سی بی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے متعدد دوروں کے باوجود نجم سیٹھی نے کبھی بھی پی ایس ایل الاؤنس وصول نہیں کیا جبکہ موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کو گاڑی کا الاؤنس بھی بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین رمیز راجہ کو نئی گاڑی فراہم کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے تھی اور موجودہ چیئرمین کے تمام سفری اخراجات کا باقاعدہ اندرونی اور بیرونی طور پر آڈٹ کیا گیا تھا۔



Source link

متعلقہ

ورلڈکپ 2023، پاک بھارت ٹاکرے کا دن تبدیل، اعلان آج متوقع

Swat Voice Editor

تیسرا ٹی 20، افغانستان نے ٹاس جیت لیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی

Swat Voice Editor

انگلینڈ کرکٹ ٹیم17 سال بعد پاکستان کےدورےپر کراچی پہنچ گئی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy