کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی کی ٹیم 438 رنز بنا کر آوَٹ ہو گئی۔
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان نے 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ۔ کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیوڈ وارنرکی 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری
بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر کھیل نہ سکا۔آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ایش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔