Swat Voice
Sport

ڈیوڈ وارنرکی 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری

WhatsApp Image 2022 12 27 at 11.55.38 AM 960x540 - ڈیوڈ وارنرکی 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری


ڈیوڈ وارنر 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنے سویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنا لیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ڈبل سنچری بنالی ۔ وہ سویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے اور سنچری بنانے والے دسویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

یہ ان کے ٹیسٹ کریئر کی 25ویں سنچری اور تیسری ڈبل سنچری ہے۔ وہ 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے دوسری آسٹریلوی بلے باز بھی بنے۔

یہ بھِی پڑھیں:بابر اعظم سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے

ان کے علاوہ رکی پونٹنگ نے بھی 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی تاہم وہ دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر اپنے 100ویں ٹیسٹ اور 100ویں ون ڈے میں سنچریز بنانے والے بھی دوسرے بلے باز بن گئے۔ ان کے علاوہ یہ اعزاز گورڈن گرینج نے حاصل کر رکھا ہے۔

ڈیوڈ وارنر اس ڈبل سنچری کے ساتھ ہی 8 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے آسٹریلیا کے 8ویں بلے باز بن گئے۔



Source link

متعلقہ

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان نیوزی لینڈ آج پھر مدمقابل

Swat Voice Editor

پی ایس ایل 8 میں اب تک کے 5 بہترین نوجوان کھلاڑی کون؟

Swat Voice Editor

لنکا پریمیئرلیگ میں بابر اعظم نے جوئے کی تشہیر سے انکار کر دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy