Swat Voice
Sport

وہ لوگ بورڈ میں آ گئے جن کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں، رمیز راجہ

ramiz - وہ لوگ بورڈ میں آ گئے جن کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وہ لوگ بورڈ میں آ گئے جن کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کھیل صرف اور صرف کرکٹرز کیلئے ہے، کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین تبدیل کردیا گیا، اس طرح کی چیزوں سے دکھ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب کوچز کو تبدیل کرنے کی باتیں ہو رہیں ہیں، مکی آرتھر کو لانے کا سوچ رہے ہیں ، ثقلین مشتاق کو بھی عزت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلی کرنا خطرے سے خالی نہیں ، پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں اچھا پرفارم کر رہی ہے۔انگلینڈ کیخلاف سیریز ہمارے لیے ایک سبق ہے۔

بابر کے بغیر ٹیم کچھ نہیں،رمیز راجہ کو کمنٹری کے لیے ویلکم،نجم سیٹھی

رمیز راجہ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی ہمیں ملی تو بھارت نےکہا ہم وہاں نہیں جائیں گے۔بھارت کے یہاں نہ آنے کے معاملے پرہم نے اسٹینڈ لیا ،جہاں پاکستان کیساتھ زیادتی ہو گی وہاں ہم اسٹینڈ لیں گے ۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے لیکن بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت ضروری ہے۔



Source link

متعلقہ

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

Swat Voice Editor

32ٹیمیں، ایک ٹرافی، کھیل کا سب سے بڑا میلہ کل سجےگا

Swat Voice Editor

ڈیرل مچل نے آتے ہی پاکستانی ٹیم بارے بیان دیدیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy