Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

انٹر سکولز سپورٹس صوبائی مقابلوں کا سوات میں آغاز

Sportsss - انٹر سکولز سپورٹس صوبائی مقابلوں کا سوات میں آغاز

سوات وائس : انٹر سکولز سپورٹس صوبائی مقابلے سوات میں شروع ہوچکے ہیں، افتتاحی تقریب ہاکی گراؤنڈ مکانباغ میں منعقد ہوئی جس میں تمام ریجنز سے مہمانان گرامی، صوبائی سپورٹس عہدیداران اور ضلعی سپورٹس آرگنائزر زکے ساتھ ساتھ مختلف ٹیموں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی ڈی او سوات فضل خالق نے فیتہ کاٹر کر گیمز کا باقاعدہ افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی سپورٹس مقابلوں میں تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ مقابلے خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ تمام مہمانوں کیلئے مختلف سکولوں میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے، مقابلوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈپٹی ڈی او سوات نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں تقریباً 43مختلف قسم کے گیمز ہوں گے، جو کہ 26دسمبر 2022سے 2جنوری 2023تک جاری رہیں گے، اختتامی تقریب 2جنوری 2023کو ایس پی ایس کالج رحیم آباد میں منعقد ہوگا، انہوں نے کہا کہ سوات امن کا گہوارہ ہے اور ایسی تقریبات مستقبل میں بھی منعقد ہوں گے، افتتاحی تقریب سے دیگر افراد نے بھی خطاب کیا جس میں صوبائی سپورٹس آفیسرز، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداروں اور مختلف سکولز کے پرنسپلز شامل تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپورٹس کمیٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری قاضی اسرار الدین نے کہا کہ سوات میں صوبائی سپورٹس مقابلوں کا انعقاد ہمارے لئے اعزاز ہے جس سے دنیا بھر کو پر امن سوات کا پیغام ملے گا، انہوں نے کہا کہ صوبائی سپورٹس مقابلے وقت مقررہ پر شروع ہوکر اختتام پذیر ہوں گے۔ 

متعلقہ

الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں،میں سزا کے لئے تیار ہوں،فضل حکیم

Saeed

بائی پاس روڈ واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا احتجاج

Saeed

واکنگ ٹریک مقامی آبادی اور سیاحوں کو صحت مند تفریح کے موقع فراہم کرے گا، فضل حکیم

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy