Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات پریس کلب الیکشن، آزاد صحافی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

Press Club - سوات پریس کلب الیکشن، آزاد صحافی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

سوات وائس : سوات پریس کلب کے الیکشن کمیٹی کے ممبران حضرت بلال اور سلیمان یوسفزئی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہو ئے وضاحت کی ہے کہ سال 2023 کیلئے سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کیلئے مقررہ وقت تک آزاد صحافی پینل نے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے ساتھ جمع کئے ہیں جس میں سوات پریس کلب کابینہ کے لئے صدر شیرین زادہ، نائب صدر عصمت علی اخون، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبید فضل، جائنٹ سیکرٹری شوکت علی خان اور فنانس سیکرٹری کیلئے ناصر عالم نے کاغذات جمع کرائیں جبکہ سوات یونین آف جرنلسٹس کے کابینہ کے لئے صدر حضرت علی باچہ، سینئر نائب صدر محمد شفیع اللہ، جنرل سیکرٹری سلیم اطہر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد زبیر خان، جائنٹ سیکرٹری عمر فاروق اور فنانس سیکرٹری افتخار علی نے کاغذات جمع کرائیں،اسطرح گورننگ باڈی کے عہدوں کے لئے فضل رحیم خان، غفور خان عادل، فضل خالق خان، خورشید عمران اور محمد حیات چمن نے مقررہ وقت پر کاغذات جمع کرادیئے ہیں، تاہم ان کے مد مقابل کسی دوسرے پینل یا فرد نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے، الیکشن ضابطے کے مطاق ان کاغذات کی جانچ پڑتال 27 دسمبر 2022 کو کئے جائیں گے، انہوں نے مزید وضاحت کی کہ شیڈول کے مطابق الیکشن 28 دسمبر بروز بدھ ہو ں گے۔

متعلقہ

کوہستان گٹ سے دنگرام اور سنگوٹہ سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے،فضل حکیم

Swat Voice Editor

سوات ،سکول وین حملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، بیرسٹر سیف

Swat Voice Editor

وزیر اعلیٰ محمود خان کے درخواست پر سوات،بونیر، شانگلہ،کوہستان اور دیگر علاقوں میں سیلاب کے دوران شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات خپل کور فاؤنڈیشن نے اٹھانے کا اعلان کردیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy