Swat Voice
Sport

بابر کے بغیر ٹیم کچھ نہیں،رمیز راجہ کو کمنٹری کے لیے ویلکم،نجم سیٹھی

WhatsApp Image 2022 12 26 at 2.42.14 PM 960x540 - بابر کے بغیر ٹیم کچھ نہیں،رمیز راجہ کو کمنٹری کے لیے ویلکم،نجم سیٹھی


 ہی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت جانا سیاسی فیصلہ ہے، حکومت کہے گی تو جائیں گےورنہ نہیں۔بابرکے بغیر ٹیم کچھ نہیں،رمیز راجہ کو کمنٹری کے لیے ویلکم بھی کردیا۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کو نہیں روکا جائے گا،وہ کمنٹری پینل کا حصہ بننے تو ضرور آئیں گے۔بابر پاکستان کے اسٹار ہیں ،اگر وہ نہیں تو ٹیم کچھ نہیں ، وہ ہمارے دلوں میں بیٹھا ہمارا بچہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت جانے پر میرا پہلے والا موقف ہے ، یہ فیصلہ سیاسی ہوتاہے۔حکومت کہے گی کہ جاؤ تو جائیں گے ورنہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی، نجم سیٹھی

میں سلیکٹرز لگادوں گا پھر ان کی مرضی وہ کیا کریں گے۔ابھی ہم نے عبوری سلیکشن کمیٹی بنائی ہے اس کی کارکردگی دیکھیں گے۔ٹیم اچھی بنے اور وننگ حکمت عملی پر سوچیں یہ پلان ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے مکی آرتھر سے خود رابطہ کیا تھاوہ خود ہمیں اچھے کوچز کے نام دے دیں گے۔مکی آرتھر کے معاملے پر میں آپکو اگلے دس دنوں میں مکمل خبر دوں گا۔

 



Source link

متعلقہ

سیمی فائنل سے پہلے ٹیم کو ملاآرام بابر کی گھنٹوں پریکٹس

Swat Voice Editor

ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کی خلاف ورزی، بابر اعظم کو بھی روک لیا گیا

Swat Voice Editor

وہاب ریاض بھی پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy