Swat Voice
Sport

بابراعظم اپنے حق میں چلنے والی سوشل میڈیا مہم کے حامی

WhatsApp Image 2022 12 25 at 1.41.48 PM 960x540 - بابراعظم اپنے حق میں چلنے والی سوشل میڈیا مہم کے حامی


قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم  نےاپنے حق میں چلنے والی سوشل میڈیا مہم کے حمایت کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے حق میں چلنے والے سوشل میڈیا ٹرینڈز کی مخالفت نہ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ  ہم ایک ٹیم ہیں، ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، ایسے ٹرینڈ چلتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ سے سیریز میں وائٹ واش کے بعد سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت میں ٹرینڈ چلاتے ہوئے انہیں اپنی ریڈ لائن قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر بیسٹ دوسری پوزیشن حاصل کر لی

بابراعظم  نے پریس کانفرنس  میں کہا ہے کہ مانتا ہوں ہم سیریز ہارے لیکن کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔  3،4روز میں چیزیں کافی تبدیل ہوگئی ہیں۔بحیثیت ٹیم ہم نے گراونڈ میں کھیلنا ہے۔ہم نے کھیل کو فوکس کرنا ہے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا ہے کہ بچ کافی اچھی لگ رہی ہےہمارا پورا فوکس میچ پر ہے۔چیف سلیکٹرسے ڈسکس کرکے فائنل الیون کے بارے میں بات ہوگی۔ٹیم کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کی بات ہوئی تھی۔میں سمجھتا ہوں ہماری بیٹنگ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیٹنگ ہی ہماری طاقت ہے، انشاءاللہ باؤلنگ بھی کم بیک کرے گی۔کون سا پلیئر کھیلے گا یہ ابھی طے نہیں ہوا۔دوسری ٹیم مختلف کرکٹ کھیل رہی تھی اس حساب سے حکمت عملی بنانی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم کا سب سے زیادہ ففٹی بنانے کا ریکارڈ

ان کا کہنا ہے کہ میں ہار کو ڈیفنڈ نہیں کررہا لیکن پریشر میں آپکی ٹیم اور نیچے جائے گی۔نیا دن نئی ٹیم ، امید ہے اچھا پرفارم کرسکیں گے۔جو بیسٹ الیون تھی ہم نے کھلائی، ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کنڈیشنز کے حساب سے جو ہمیں بہترین لگا ہم نے اسے کھلایا۔ٹیسٹ میں ایک غلطی پورا سیشن تبدیل کردیتی ہے۔



Source link

متعلقہ

آصف علی کی بغیر 50 کے 50

Swat Voice Editor

جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، آرمی چیف

Swat Voice Editor

میسی نے رضامندی ظاہر کر دی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy