Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ڈی پی او سوات نے مینگورہ بازار کا دورہ کیا، پرتپاک استقبال

DPO visit mingora - ڈی پی او سوات نے مینگورہ بازار کا دورہ کیا، پرتپاک استقبال

سوات وائس : ڈی پی او  شفیع اللہ گنڈاپور نے منگورہ بازار کا دورہ  کیا۔بازار پہنچنے پر لوگوں کے بڑے ہجوم نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ڈی پی او  عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے منشیات ، ٹریفک،سٹریٹ کرائم  اور   دیگر مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ڈی پی او  نے  اس دوران منگورہ سٹی میں جاری ابابیل فورس پٹرولنگ  کا  بھی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے منشیات فروشوں کے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسا ناسور سے بہت جلد اپ لوگوں کو چھٹکارا ملے گا ۔ سوات پولیس منیشات سے پاک معاشرہ فراہم کر کے ہے دم لے گی۔ منشیات فروشوں کے لئےیہاں جگہ نہیں ۔وہ ضلع بدر ہو کے چلے جائیں منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائیگی ۔”ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور”ڈی پی او نے اس دوران بازار اور ملحقہ مارکیٹوں کا بھی ویزٹ کیا۔۔اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں درپیش ٹریفک اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا۔ ڈی پی او نے بازار میں امن وامان کے بحالی کے لئے اور جرائم کے روک تھام کے لئے  ابابیل سکواڈاور ٹریفک نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے سٹی سرکل میں مزید  ٹریفک پولیس   نفری کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ٹی ایل پی احتجاجی مظاہرہ

Saeed

سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر

Saeed

پولیس اسٹیشن بنڑ میں قتل ہونے والے عبید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy