Swat Voice
Sport

پی ایس ایل کے 2 میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان

WhatsApp Image 2022 12 23 at 10.03.01 PM 960x540 - پی ایس ایل کے 2 میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اپنی پہلی میٹنگ میں اعلان کیا کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے 2 میچز کوئٹہ میں کرائے جائیں گے۔

نجی سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کوئٹہ جائے گی جس کے لیے کور کمانڈر کوئٹہ سے بات ہو گئی ہے اور اسی ایڈیشن میں کوئٹہ کو کم از کم 2 میچز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں بھرہور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے اور اسی لیے کوئٹہ میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثناء میر کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے سے انکار

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ہفتے کو کیا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز بھی لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔



Source link

متعلقہ

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں

Swat Voice Editor

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور

Swat Voice Editor

پاکستانیوں کی اپنائیت پر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے، وریندر سہواگ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy