Swat Voice
Sport

پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز لانے کا فیصلہ

PCB - پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز لانے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سمیت کوچنگ سٹاف کی آخری آسائنمٹ کا فیصلہ کل ہوگا۔پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے سٹارز کی بجائے کوالیفائڈ کوچز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سابق کرکٹرز اور سٹارز کی قدر ہے، مگر پاکستان ٹیم کا کوچنگ سٹاف غیر ملکی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کل ہوگا، موجودہ سلیکشن کمیٹیاں اور کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل کر دیں گئیں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لوکل ایسوسیشنز کے غیر ملکی کوچز کا فیصلہ کل کریں گے۔کوچنگ سے فارغ ہونے والے قومی سابق کرکٹرز کو کہیں اور نوکریاں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلحال پاکستان کپ کو جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔جونیئر لیگ اور ویمنز لیگ کے مستقبل پر مشاورت کے آگاہ کریں گے۔میں خواتین کو سپورٹس میں آگے لانے کے سب سے زیادہ حق میں ہوں۔



Source link

متعلقہ

چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے

Swat Voice Editor

نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص، اسپتال داخل

Swat Voice Editor

پاکستان 37سال بعد جونیئر اسکواش کا ورلڈ چیمپئن بن گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy