Swat Voice
Sport

ارجنٹینا میں میسی کی تصویر والے نوٹ جاری کیے جانے کا امکان

messi1 - ارجنٹینا میں میسی کی تصویر والے نوٹ جاری کیے جانے کا امکان


ارجنٹینا کی حکومت کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ کے فاتح مایہ ناز فٹ بالر لیونل میسی  کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری نوٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک نے فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کے 1000 پیسو کا یادگاری نوٹ جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پہلے ہی میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹ کا عکس گردش کررہے ہیں، جس کے فرنٹ پر میسی اور عقب میں فٹبال ٹیم کا نام درج ہے، البتہ ابھی تک حکومت کی جانب سے ایسا کوئی نوٹ جاری کرنے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ میراڈونا کی قیادت میں 1978 کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد ارجنٹائن میں یادگاری سکے جاری کیے گئے تھے۔

Messi Currency 1 - ارجنٹینا میں میسی کی تصویر والے نوٹ جاری کیے جانے کا امکان



Source link

متعلقہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پوری بھارتی سیلکشن کمیٹی برطرف

Swat Voice Editor

پاک نیوزی لینڈ سیریز، شیڈول میں پھر سے تبدیلی کا امکان

Swat Voice Editor

فیفا ورلڈ کپ 2022 اب تک کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy