Swat Voice
Sport

آصف علی کی بگ بیش میں دھواں دار بیٹنگ

asif ali 3 - آصف علی کی بگ بیش میں دھواں دار بیٹنگ


قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاح بیٹر آصف علی نے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں دھواں دار بیٹنگ کر ڈالی۔

30 سالہ آصف علی نے ہوبارٹ ہری کینز کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 3 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی باری کھیلی۔

آصف علی عمدہ اننگز کھیلنے کے باوجود اپنی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے اور ہوبارٹ سڈنی سکسرز سے چھ رنز سے ہار گیا۔

بارش کے باعث 13 اوورز تک محدود میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز کا ہدف دیا۔

ہوبارٹ کی جانب سے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ کا آغاز مایوس کن رہا تاہم آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ نے جیت کی امید بڑھا دی۔

آصف علی کے آؤٹ ہوتے ہی کوئی بھی دوسرا بیٹر بڑی باری کھیلنے میں ناکام رہا اور یوں سڈنی نے چھ رنز سے فتح سمیٹ لی۔



Source link

متعلقہ

بابر اعظم کپتانی چھوڑ دیں، راشد لطیف کا مشورہ

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری فیصلہ کن میچ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Swat Voice Editor

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy