فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فٹبال کھلاڑیوں کی اجارہ داری قائم ہو گئی ہے۔
انسٹاگرام پر 10 سب سے زیادہ لائیک کی گئی پوسٹس میں سے 5 ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر میسی نے پوسٹ کیں ہیں، جبکہ 20 سب سے زیادہ لائیک کی گئی انسٹاگرام پوسٹس میں سے میسی کی آٹھ پوسٹس ہیں۔
رونالڈو کی اس فہرست میں صرف تین پوسٹس ہیں، جن میں ایک پوسٹ وہ ہے جن میں ان کے ساتھ میسی بھی موجود ہیں، جسے 4 کروڑ 22 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا ہے۔
آریانا گرانڈے، زینڈایا، کائلی جینر، ٹام ہالینڈ اور بلی ایلش بھی اس فہرست کا حصہ ہیں لیکن فٹ بال اسٹارز سے کہیں پیچھے ہیں۔
میسی کے ورلڈ کپ جیتنے والی پوسٹ کو اب تک سات کروڑ افراد لائیک کر چکے ہیں۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک انڈے کی تصویر کے پاس تھا جسے پانچ کروڑ 80 لاکھ افراد نے لائیک کیا تھا، جسے میسی نے مات دے دی ہے۔