Swat Voice
Sport

نیوزی لینڈ کی ٹیم کل کراچی پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

WhatsApp Image 2022 12 21 at 5.48.05 PM 960x540 - نیوزی لینڈ کی ٹیم کل کراچی پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا


نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کل کراچی پہنچے گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم جمعرات کو براستہ دبئی کراچی پہنچے گی۔ مہمان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کر رہے ہیں اور ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

مہمان ٹیم میں کین ولیمسن، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ڈیوون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مِچل، ہینری نکلز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، اش سوڈھی، بلیئر ٹکنر، نِیل ویگنر، ول ینگ شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز اور محمد رضوان شامل ہیں۔

محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔





Source link

متعلقہ

محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

Saeed

شان مسعود، بابراعظم کا نائب کپتان مقرر

Saeed

ایشیا کپ:پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ آج ہوگا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy