Swat Voice
Sport

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ طے پا گئی

WhatsApp Image 2022 12 20 at 6.57.35 PM 960x540 - شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ طے پا گئی


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ طے پا گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر لیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کی منگنی 2 سال قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی تاہم اب پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل فروری میں شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے اور اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کا نکاح تو فروری میں ہو جائے گا لیکن رخصتی بعد میں ہو گی۔ نکاح کی تقریب کراچی میں ہو گی جو قبائلی روایات کے تحت سادی سے ہو گی۔



Source link

متعلقہ

وزن کا چھکے مارنے سے کوئی تعلق نہیں، والد کو کبھی کبھارمسٹر خان کہہ کر پکارتا ہوں، اعظم خان

Swat Voice Editor

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ویمن ٹیم کے ہاتھوں آئر لینڈ کو شکست

Swat Voice Editor

اگر پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جاتا تو یہ شائقین کیساتھ زیادتی ہوگی، مصباح الحق

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy