Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

بریکوٹ میں لڑکیوں کا سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہوگیا

Barikot - بریکوٹ میں لڑکیوں کا سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہوگیا

سوات وائس : تحصیل بریکوٹ میں انٹر گرلز پرائمری سکول سپورٹس میلہ اختتام پذیر، کامیاب ہونے طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے، اس حوالے سے بریکوٹ شموزو تیرنگ پرائمری سکول میں سالانہ کھیلوں کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کے والدین اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت،تقریب سے ضلع ایجوکیشن خاتون افیسر شمیم اختر، تحصیل بریکوٹ کے ای ڈی او عشرت پروین، تحصیل بحرین کے ای ڈی او رقیہ بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے سرگرمیاں اب باقاعدہ تعلیم کا حصہ ہے، بریکوٹ میں دوسری مرتبہ بڑے پیمانے پر 32سکولوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مقابلے کرائے گئے جن میں حسن قرات، نعت خوانی، ملی نغمے، پی ٹی شو، ٹگ اف وار اور مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں بچیوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم تمام بچیوں کو یکساں مواقع فراہم کررہی ہے اس طرح کے کھیلوں میں قابل بچیاں باہر نکل آئے ہیں اور اس کے ساتھ سوات کے بچیوں نے صوبے کے سطح پر بھی مقابلوں میں حصہ لیا اور کئی انعامات حاصل کئے ہیں، مقررین نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے سرگرمیوں سے بچیوں کا سرکاری سکولوں میں داخلے مزید بڑھ گئے ہیں، تقریب کے دوران مختلف کھیلوں میں کامیاب بچیوں میں ٹرافیاں، تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ

مینگورہ، تاج چوک میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

Swat Voice Editor

ملاکنڈ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطور پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر، تکنیکی واقفیت کے بارے سیشن کا انعقاد

Swat Voice Editor

بھاری جرمانوں کے خلاف تاجربرادری کا ڈویژن بھرمیں احتجاج کی دھمکی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy