Swat Voice
Sport

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزما کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

WhatsApp Image 2022 12 19 at 9.38.47 PM 960x540 - فرانسیسی فٹبالر کریم بینزما کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


پیرس: فرانسیسی فٹبالر کریم بینزما نے انٹرنیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بینزما نے فرانس کے لیے 97 میچز میں 37 گول کیے وہ انجری کے باعث قطر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تھے۔

بینزما ریال میڈرڈ کی جانب سے کلب فٹبال کھیلنا جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ فائنل سے قبل ارجنٹینا کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے انہیں فٹ قرار دیا گیا تھا تاہم وہ ٹیم کے کیمپ میں واپس نہ آسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن فٹ بال دنیا کا نیا حکمران، میسی کا خواب پورا، ٹرافی کے ساتھ ریٹائرمنٹ

فٹبالر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ “میں نے کوشش کی اور غلطیاں بھی کیں، جو مجھے وہاں لے گئیں جہاں میں آج ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔”

گزشتہ روز ارجنٹائن نے فرانس کو ہرا کر فیفا ورلڈکپ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔



Source link

متعلقہ

ماں باپ کی دعاؤں کی بدولت ہم چیمپین بنے

Swat Voice Editor

پاکستان یا انگلینڈ،ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

Swat Voice Editor

بابر کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، مصباالحق

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy