Swat Voice
Sport

برسبین ٹیسٹ آسٹریلیا کی جیت کےساتھ دوسرے دن ہی ختم

WhatsApp Image 2022 12 18 at 12.07.29 PM 960x540 - برسبین ٹیسٹ آسٹریلیا کی جیت کےساتھ دوسرے دن ہی ختم


برسبین ٹیسٹ آسٹریلیا کی جیت کےساتھ دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کوپہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی۔ برسبین کی تیزوکٹ پر دھڑ دھڑوکٹیں گرتی رہیں۔ برسبین ٹیسٹ کے 2 دن میں 34 وکٹیں گریں۔

آسٹریلیا کےپیٹ کمنز اورجنوبی افریقہ کے کاگیسوربادا  نے میچ میں تباہ کن بالنگ کی ۔پیٹ کمنزنے میچ میں آٹھ وکٹیں اڑائیں جبکہ ربادا نے بھی میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے پہلی اننگ میں 92 رنزبنائے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں

جنوبی افریقی ٹیم برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے جواب میں کینگروز ٹیم نے 218 رنز اسکور کیے۔

دوسری اننگز میں بھی پروٹیز بیٹرز بری طرح ناکام رہے اور صرف 99 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 34 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

 



Source link

متعلقہ

 نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

Swat Voice Editor

آخری ون ڈ ے میچ، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آئوٹ

Swat Voice Editor

پاکستان ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپیئن بن گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy