فٹبال ورلڈکپ کا نیا چیمپئن کون ہوگا؟ بڑے ایونٹ کا بڑا فیصلہ آج ہوگا۔
قطر میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ کے بڑے مقابلےکا دن آن پہنچا۔ میگا ایونٹ کے فائنل میں آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن آمنے سامنے ہوں گے۔
میسی اور امباپے کے مداحوں نے بڑی بڑی امیدیں لگا لیں۔ دونوں ٹیموں کی مداح فیفا ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ:مراکش کو شکست،تیسری پوزیشن کروشیا کے نام
دونوں ٹیموں نے اب تک دو دو بار ٹرافی اٹھائی ہے۔ جبکہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے لیے فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔
دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے کرتیسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔