Swat Voice
Sport

فیفا ورلڈکپ:مراکش کو شکست،تیسری پوزیشن کروشیا کے نام

WhatsApp Image 2022 12 17 at 10.23.03 PM 1 960x540 - فیفا ورلڈکپ:مراکش کو شکست،تیسری پوزیشن کروشیا کے نام


فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے  مراکش کو شکست دے کرتیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں  کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے شکست دے دی۔

کروشیا کی جانب سے پہلا گول 7 ویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے کیا۔  مراکش نے زبردست کھیل کھیلتے ہوئے  9ویں منٹ میں ہی گول کر کے کروشیا کی برتری ختم کردی۔مراکش کی طرف سے واحد گول اشرف داری نے  کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کا فائنل آخری میچ ہوگا، میسی کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق

کروشیا کا دوسرا گول میسلیو اورسیک نے 42 ویں منٹ میں کیا۔ مراکش  کو شکست دے کر کروشیا نےفیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن  حاصل کر لی ہے۔

مراکش میگا ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہا۔ مراکش وہ پہلا افریقی ملک ہے جو فیفا ورلڈ کپ میں چوتھی پوزیشن تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کو مراکش کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے بھی یاد رکھا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

بابر اعظم اور رضوان کی مایوس کن بیٹنگ، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

Swat Voice Editor

ایشیا کپ سے متعلق نجم سیٹھی کا اہم بیان

Swat Voice Editor

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز،21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy