Swat Voice
Sport

کراچی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم کی اننگز 304 رنز پر ختم، انگلینڈ کا بھی ایک آوٹ

WhatsApp Image 2022 12 17 at 7.37.52 PM 960x540 - کراچی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم کی اننگز 304 رنز پر ختم، انگلینڈ کا بھی ایک آوٹ


111 - کراچی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم کی اننگز 304 رنز پر ختم، انگلینڈ کا بھی ایک آوٹ

انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ  کے پہلے روز پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ پہلی اننگز میں304 رنز پرپوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں بابر اعظم نے 78 رنز کی شاندار انگگز کھیلی ۔ پاکستان کی 18 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی صورت میں گری، انہوں نے 8 رنز بنائے۔

شان مسعود30 رنز بنا کر اس وقت آؤٹ ہوئے جب پاکستان کا اسکور 46 رنز تھا۔117 رنز پر اظہر علی بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

23 رنز  بنا کر سعود شکیل، محمد رضوان19 رنز بنا  کر آوٹ ہوئے۔ فہیم اشرف صرف 4 رنز ہی بنا پائے۔

آغا سلمان نے نعمان علی کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 48 رنز کی پارٹرشپ قائم کی  نعمان علی 2O رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

سلمان آغا نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ابرار احمد نے 4 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کے مسٹری اسپنر نے پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا اور زیک کرولی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔



Source link

متعلقہ

اہلیہ کیا کہتی ہیں؟ فاسٹ باؤلر کا سسر بارے بھی بڑا دعویٰ

Swat Voice Editor

عدالت نے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا

Swat Voice Editor

پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ہے، انضمام الحق

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy