Swat Voice
Sport

کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم کا سب سے زیادہ ففٹی بنانے کا ریکارڈ

WhatsApp Image 2022 12 17 at 5.03.19 PM 960x540 - کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم کا سب سے زیادہ ففٹی بنانے کا ریکارڈ


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے ایک سال میں بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ ففٹی بنائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا۔ قومی ٹیم کے کپتان ایک سال میں بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ 50 سے زائد رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم نے نصف سنچری بنا ڈالی جس کے بعد وہ 23ویں انٹرنیشنل ففٹی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل سابق کپتان مصباح الحق نے 2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹیاں بنائی تھیں۔ بابر اعظم کی 23 نصف سنچریوں میں 7 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کا آخری ٹیسٹ، کیریئر کیسا رہا ؟

واضح رہے کہ پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں 9، ون ڈے میں 8 اور ٹی 20 میں 10 ففٹی پلس رنز اسکور کیے۔

سری لنکن کھلاڑی کمارا سنگا کارا نے 2014 میں 25 جبکہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس اسکور کیے تھے، بھارت کے سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس کر چکے ہیں۔



Source link

متعلقہ

نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Swat Voice Editor

شعیب اختر نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کیخلاف اسٹے آرڈر لے لیا

Swat Voice Editor

بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے ،ثقلین مشتاق

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy