Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

چارباغ میں امن کمیٹی ممبر کے قاتل گرفتار،وجہ ذاتی دشمنی تھی

DPO - چارباغ میں امن کمیٹی ممبر کے قاتل گرفتار،وجہ ذاتی دشمنی تھی

سوات وائس : سابق وی ڈی سی ممبر کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا، وجہ قتل ذاتی رنجش نکلی،اس حوالے سے گذشتہ روز آرپی او ملاکنڈ ریجن سجاد خان نے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے ہمراہ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ14دسمبر کوایس ایچ او چارباغ ایس آئی اکبر حسین کو اطلاع ملی کہ روڑیا اشاربنڑحدود تھانہ چارباغ میں قتل کا وقوعہ رونماء ہو ا ہے، اطلاع ملنے پر ایس پی اپر سوات خانخیل، ڈی ایس پی سرکل چارباغ حبیب اللہ، ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان،ایس ایچ اوتھانہ چارباغ اکبر حسین، او ڈبل آئی چارباغ ایس آئی آیاز دیگر نفری پولیس موقع واردات پر جا کر معلوم ہوا کہ 37-38 سالہ شخص کی لاش پڑی ہیجسکا نام نام محمد قیوم ولد امیر زرین ساکن اشاربنڑ چارباغ معلوم ہو کر جس کو کسی ملزم/ملزمان نامعلوم نے اسلحہ آتشین سے قتل کیا ہے جو سابقہ وی ڈی سی ممبر تھا،نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم خوازہ خیلہ ہسپتال بھجوایا گیا،جس پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی، اس دوران آرپی او ملاکنڈ سجاد خان، ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈا پور اور دیگر افسران موقع پر آکر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر جنکی نگرانی آرپی او ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات نے براہ راست کرتے ہوئے سپیشل ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا اور کہا کہ اصل ملزمان کو گرفتار کرکے وجہ قتل معلوم کریں،جس پر سپیشل ٹیم نے دن رات محنت اور جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پرکامیاب تفتیش کرکے معلوم ہوا کہ مقتول محمد قیوم کا مسماۃ مہناز کیساتھ ناجائز تعلقات تھے اور ناجائز تعلقات کو سہل بنانے کیلئے اپنے نام پر موبائیل سم فرنچائز سے نکال کر مسماۃ مہناز کو حوالہ کیا اور کہا کہ اس نمبر پر صرف میرے ساتھ رابطہ رکھے،مسماۃ مہناز کا دوسرا ناجائز تعلقات رکھنے والا محمدسلیم ولد محمد گل کو اس بات کا علم ہو ا کہ مسماۃ مہنا زکا مقتول محمد قیوم کیساتھ بھی ناجائز تعلقات ہے، جس پر ملزم محمد سلیم نے مسماۃ مہناز کو دھمکی دیکر کہا کہ آئندہ کیلئے مقتول محمد قیوم کیساتھ رابطہ نہ رکھے جبکہ مسماۃ مہناز نے مقتول محمد قیوم کا موبائیل سم بند کر کے جو بعد میں مقتول محمد قیوم کو معلوم ہوا کہ مسماۃ مہناز نے مقتول کا دیا ہوا سم ڈر اورخوف کی وجہ سے بند کیا ہوا ہے، جسکے وجہ سے مقتول محمد قیوم اور ملزم محمد سلیم کے درمیان کافی رنجش پیدا ہوئی،ملزم محمد سلیم نے مقتول محمد قیوم کو راستہ سے ہٹانے کی خاطر قتل کرنے کا منصوبہ بنا کر جبکہ ملزم محمد سلیم کے مسماۃ مہناز کیساتھ ناجائز تعلقات تھے اور بروز وقوعہ اپنے ساتھی ملزم فرمان علی ولد سرزمین ساکن اشاربنڑ نے مقتول بالا پر گھر کے نزدیک ایس ایم جی کے ذریعے فائر نگ کرکے قتل کیا،مقدمہ متذکرہ میں ملوث تینوں ملزمان کو آلہ قتل ایس ایم جی سمیت گرفتار کئے گئے ہیں،چونکہ مقتول بالاسابقہ وی ڈی سی ممبر تھا اور عوام میں شکوک و شبہات اورتشویش کی لہر پائی جاتی تھی کہ ٹارگٹ کلنگ میں مقتول محمد قیوم سابق وی ڈی سی کو قتل کیا گیا ہے جبکہ ایسا ہر گز نہیں تھا اور مقتول محمد قیوم اپنے ناجائز تعلقات کی بناء پر قتل ہو ا ہے جو تفتیش سے ثابت ہوا،زیر نگرانی آر پی او ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پوراور تشکیل کردہ ٹیم کے کامیاب تفتیش کے بدولت36 گھنٹوں کے اندر اندر اصل ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ

اینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی غیرقانونی پکڑدھکڑ کا سلسلہ جاری

Swat Voice Editor

سوات میں طالبان کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے، سوات قومی جرگہ کا انکشاف

Swat Voice Editor

کشمور میں چار افراد اغواء، رشتہ داروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy