Swat Voice
Sport

فرانسیسی فٹبالر کی کک سے گیند تماشائی کے منہ پر جا لگی

WhatsApp Image 2022 12 16 at 12.02.52 PM 960x540 - فرانسیسی فٹبالر کی کک سے گیند تماشائی کے منہ پر جا لگی


فرانسیسی فٹبالر کی کک سے گیند تماشائی کے منہ پر جا لگی۔

فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل سے پہلے یہ واقع پیش آیا جب فرانس فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مراکش سے مقابلے کی تیاری کر رہا تھا۔

وارم اپ کے دوران فرانسیسی فٹبالر امباپے نے ٹریننگ سیشن کے دوران ہٹ لگائی جو اسٹیڈیم میں بیٹھے فرانسیسی مداح کے چہرے پر جا لگی اور مداح کی ناک زخمی ہو گئی۔

اسٹیڈیم میں مداح کے ساتھ بیٹھے کئی لوگوں نے اسے سہارا دیا جو زوردار ہٹ سے واضح طور پر پریشان نظر آ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا فائنل آخری میچ ہوگا، میسی کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق

جیسے ہی گیند مداح کو لگی، امباپے نے کھیل چھوڑا اور بھاگتے ہوئے شائقین میں پہنچ گئے، انہوں نے مداح سے خیریت دریافت کی اور گیند لگنے پر معذرت بھی کی
مداح نے امباپے کو پہنچانتے ہوئے ان کے ہاتھ ہر ہاتھ رکھ کر بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور اپنی گیم دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

یاد رہے فرانس کی ٹیم مراکش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، جہاں وہ اتوار کو ارجنٹائن کے مقابل ہو گی۔



Source link

متعلقہ

نجم سیٹھی کی مفت وی آئی پی پاس مانگنے والوں پر تنقید

Saeed

انگلینڈ جیسی بیٹنگ آج تک نہیں دیکھی، رمیز راجہ

Saeed

دوستانہ میچ کا خصوصی ٹکٹ، قیمت ایک کروڑ ریال

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy