Swat Voice
Sport

محمد رضوان کو ریسٹ دے کر سرفراز احمد کو موقع دیں، شاہد آفریدی

shahid afridi - محمد رضوان کو ریسٹ دے کر سرفراز احمد کو موقع دیں، شاہد آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے محمد رضوان کو ریسٹ دے کر سرفراز احمد اور شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ  رضوان نے کئی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اوپنر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے  ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمد رضوان کو موقع دیا گیا ہے، جب کہ ہوتا یہ ہے کہ اگر اوپنر نہ ہو تو تیسرے نمبر والا کھلاڑی بطور اوپنر اوپننگ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو355رنز کا ہدف دے دیا

انہوں نے کہا کہ پلیئر کے پاس پاور ہوتی ہے کیونکہ جب کوئی کھلاڑی پرفارمنس دیتا رہتا ہے تو وہ سپر اسٹار بن جاتا ہے اور پھر وہ اپنی بات منوانا شروع کردیتا ہے کہ میں یہاں نہیں یہاں کھیلوں گا، انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں کوچ کا کردار بہت اہم ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو منفرد لے کر چلنا چاہتا ہے یا پھر بطور ٹیم پلیئر ہی، میرا خیال ہے کہ فیصلہ وہ ہونا چاہیے جو ٹیم کیلئے بہتر ہو نہ کہ کسی کو فیور دی جائے، کسی بھی بلے باز کی ناکامی کا سوال بیٹنگ کوچ سے ہی کیا جائے گا۔

 

 



Source link

متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی سیریز، آج نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کا مقابلہ

Saeed

کراچی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم کی اننگز 304 رنز پر ختم، انگلینڈ کا بھی ایک آوٹ

Saeed

پاکستان کا بنگلادیش کو 168 رنز کا ہدف

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy