Swat Voice
Sport

 سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Azhar Ali -  سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


 سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اظہر علی نے پریس کانفرنس میں نم آنکھوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل میرے کیرئیر کا اخری ٹیسٹ میچ ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے، میں نے فیملی سے مشورے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا، انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میرا آخری میچ ہوگا، ہر چیز کا اختتام ہوتا ہے میں نے دل سے فیصلہ کیا ہے، اظہر علی نے واضح کیا کہ کپتان بابراعظم کے بیان کے بعد یہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔

اپنے کیرئیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 300 رنزبنانا میرے لیے یاد گار لمحہ تھا، ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کا آنا خوش آئند ہے۔

اظہر علی نے 96 ٹیسٹ میچز میں 7097 رنز بنائے ہیں، اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں سلور کی ہیں۔



Source link

متعلقہ

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 131 رنز کا ہدف دے دیا

Swat Voice Editor

کس میں کتنی گریس ہے؟پاکستانیوں نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو بتادیا

Swat Voice Editor

پاکستان یا انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کون اٹھائے گا؟فیصلہ کل ہو گا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy