Swat Voice
Sport

پی ایس ایل 8، ڈرافٹنگ کا پہلا راؤنڈ مکمل

WhatsApp Image 2022 12 15 at 6.53.22 PM 960x540 - پی ایس ایل 8، ڈرافٹنگ کا پہلا راؤنڈ مکمل


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی ڈرافٹنگ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔

پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ تقریب کراچی میں ہوئی۔ پی ایس ایل کی 6 ٹیموں نے پلاٹینیم کیٹیگری سے ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا۔

پلاٹینیم کیٹیگری میں پشاور زلمی نے بھنوکا راجہ پکسا کا انتخاب کر لیا جبکہ کراچی کنگز نے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نےانگلش بیٹر الیکس ہیلز کا اور لاہور قلندرز نے فخر زمان کو لے لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں سری لنکن اسپنر ہسارنگا کو چنا اور ملتان سلطانز نے جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، ٹم ساوتھی کپتان

پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے 517 غیر ملکی اور 491 پاکستانی کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 8واں سیزن 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا اور پی ایس ایل کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔



Source link

متعلقہ

بھارت سپرپاور کی حیثیت سے کرکٹ چلا رہا ہے، عمران خان

Swat Voice Editor

شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے

Swat Voice Editor

ورلڈکپ 2023، پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کی تصدیق کر دی گئی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy