Swat Voice
Sport

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، ٹم ساوتھی کپتان

WhatsApp Image 2022 12 15 at 10.09.06 AM 960x540 - نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، ٹم ساوتھی کپتان


 نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکوڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے  15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کین ولیمسن کی ٹیسٹ قیادت سے علیحدگی کے بعد ٹم ساؤتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ میں مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل،ڈیوون کونوے اور میٹ ہنری شامل ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں لیگ اسپنر ایش سوڈھی کو چار سال بعد شامل کیا گیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ بلیئر ٹکنر، نیل ویگنر، کین ولیمسن اور ول ینگ بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

سعود شکیل ملک سے باہر اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے تیار

Swat Voice Editor

بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

Swat Voice Editor

بگ بیش کرکٹ لیگ، سب سے کم رنز کا نیا ریکارڈ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy