Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ساتویں مردم شماری، ڈویژنل کوآرڈینیش کمیٹی کا پہلا اجلاس

commissioner 5 - ساتویں مردم شماری، ڈویژنل کوآرڈینیش کمیٹی کا پہلا اجلاس

سوات وائس : کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں ساتویں مردم شماری کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ڈویژنل انچارج شوکت علی خان،ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان،ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمن،سیکریٹری ٹو کمشنر محمد علی خان اور ڈویژن بھر کے دیگر ڈپٹی کمشنرز نے ان لائن شرکت کی،اجلاس میں ساتویں مردم شماری کے تمام مراحل کو خوشی اسلوبی سے سرانجام دہی اور اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے بیورواف سٹیٹسٹکس کو معا ونت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈویژنل انچارج سنسز نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساتویں مردم شماری پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی جس میں شہریوں کا مکمل ڈیٹا فیلڈ سے حاصل کرکے ان لائن نظام کے تحت اکٹھا کیا جائے گا،انھوں نے بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کمشنر کی بطور ڈویژنل سنسز کوآرڈینیٹر،ڈی سیز کی ڈسٹرکٹ سنسز کوآرڈینیٹر اور اے سیز کی تحصیل سطح کے ڈسٹرکٹ سنسز آفیسرز کی نامزدگی ہوچکی ہے اور تیاریوں کے حوالے سے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت جاری ہے،انھوں نے بتایا کہ ٹرینرز کی تربیت19دسمبر،اینومریٹرز کی 7 جنوری اور پھر باقاعدہ مردم شُماری کا فیلڈ آپریشن 1 فروری سے شروع ہوگا جبکہ تمام مراحل طے کرنے کے بعد 30 اپریل کو نئی مردم شماری کے حتمی نتائج الیکشن کمیشن کو جمع کئے جائیں گے،اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کا انعقاد ایک اہم قومی فریضہ ہے جس پر ملک کے مستقبل کی منصوبہ بندی کا انحصار ہوتا ہے،انھوں نے کہا کہ مستقبل کی بہترین منصوبہ بندی کیلئے مردم شماری نہایت اہمیت کی حامل ہے لہذا ڈویژنل انتظامیہ اورضلعی سطح پر انتظامیہ کے افسران سنسز عملے کو بھرپور تعاون فراہم کریں  تاکہ قومی فریضے کا یہ اہم مرحلہ خوش اسلوبی کیساتھ سرانجام پائے،اس موقع پر کمشنر نے بعض اضلاع کے برفباری والے علاقوں میں عملے کی رسد میں ممکنہ دشواریوں کے پیش نظر دیئے گئے ٹائم لائن میں تبدیلی کی تجویز پیش کی جس پر سنسز کے ڈویژنل انچارج نے مزکورہ نکتہ حکام بالا سے زیر غور لانے کا یقین دلایا،کمشنر نے اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے اضلاعی خدوخال کے مطابق درکار تمام مراحل میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ

مالم جبہ گرین ویلی تنازعہ تین سال بعد ختم،کیس واپس لے لیا گیا

Swat Voice Editor

ایشیا کپ، سپرفور مرحلے میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہو گا

Swat Voice Editor

لنڈاکے اور ڈپو چیک پوسٹ پر بڑی کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy