Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

چارباغ میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے ممبر کو قتل کردیا

Dead 3 - چارباغ میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے ممبر کو قتل کردیا

سوات وائس : سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ اشاربنڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی ممبر جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ اشاربنڑ میں امن کمیٹی ممبر محمد ولد امیر زرین شام کے وقت گھر جا رہا تھا کہ پہلے سے تاک لگائے نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کھول دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ

مرغزار میں گھریلوں تنازعہ پر داماد کی فائرنگ، تین خواتین سمیت چار بحق، لواحقین کا احتجاج

Swat Voice Editor

خوازہ خیلہ ، بیوی نے اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل کے واقعے کا ڈراپ سین

Swat Voice Editor

وفاقی محتسب کے ڈپٹی ایڈوائزر جہانزیب لطیف کا دورہ سوات پریس کلب

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy