Swat Voice
Sport

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ پھر ناقص قرار

pitch - راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ پھر ناقص قرار


آئی سی سی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی وکٹ کو ناقص قرار دے دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے راولپنڈی کی وکٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے، واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا،  پاک آسٹریلیا میچ کے بعد بھی راولپنڈی کی وکٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: ایک اننگز میں 7 سنچریاں بن گئیں

رپورٹس کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہیں گے جبکہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جبکہ ایک اننگز میں 7 سنچریاں بھی اسی ٹیسٹ میچ میں بنائی گئی تھیں۔



Source link

متعلقہ

پی ایس ایل فائنل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Swat Voice Editor

بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، جسپریت بمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

Swat Voice Editor

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ، اشتہار کی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈز ہوگی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy