Swat Voice
Sport

آخری مرحلے میں الریحلہ کی جگہ  الحلم  فٹبال استعمال ہو گی

WhatsApp Image 2022 12 12 at 11.09.08 PM 960x540 - آخری مرحلے میں الریحلہ کی جگہ  الحلم  فٹبال استعمال ہو گی


فیفا ورلڈکپ کے آخری مرحلے  میں میچوں کے لیے الریحلہ کی جگہ  الحلم  فٹبال استعمال ہو گی۔

فیفا ورلڈ کپ  کا ایونٹ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے  کی دوڑ میں صرف 4 ملک ارجنٹائن، کروشیا، فرانس اور مراکش باقی رہ گئے ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ کے آخری مرحلے میں جہاں ٹیموں کی حکمت عملی بدلے گی وہیں فٹبال بھی تبدیل ہوگی۔ فیفا نے اعلان  کیا ہے کہ  سیمی فائنلز ، فائنل اور تیسرے اور چوتھے نمبر کے مقابلے  میں الریحلہ کی جگہ الحلم لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا میں ’کیمل فلو‘ کا خطرہ

الحلم فٹبال  بھی الریحلہ کی طرح ماحول دوست ہے اور اس کی تیاری کے لیے پانی پر مبنی سیاہی اور گلیو استعمال کی گئی۔ اس میں الریحلہ کی طرح سنسر بھی نصب ہیں۔

الریحلہ فٹبال فیفا ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی پہلی اسمارٹ فٹبال تھی جس کے اندر ایسے سنسر نصب تھےجس سے ویڈیو ریفریز کو ٹریکنگ اور فیصلے کرنے میں مدد ملی۔

الحلم عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خواب ہے جبکہ الریحلہ کا مطلب سفر تھا۔ دونوں فٹبال اپنے نام کے حساب سے ورلڈ کپ کے مراحل کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مراکش سے شکست: رونالڈو رو پڑے

فیفا کا کہنا ہے کہ  الحلم  کا رنگ الریحلہ سے مختلف ہے اور یہ گولڈن رنگ کی فٹبال  ہے۔ اس کا رنگ میزبان ملک قطر کے صحرا اور فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی  منساب سے گولڈ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ14 دسمبر سے شروع ہو گا۔ پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور کروشیا میں مقابلہ ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش مدمقابل ہوں گے۔ ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

ایک اور آفریدی! وزیراعظم شاہین کی بیٹنگ کے معترف

Swat Voice Editor

ایشیا کپ، بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہمارا بھی سیاسی مسئلہ ہے، نجم سیٹھی

Swat Voice Editor

تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy