Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

آرمی پبلک سکول میں تقریب، ڈی پی او سوات کی خصوصی شرکت

Army 5 - آرمی پبلک سکول میں تقریب، ڈی پی او سوات کی خصوصی شرکت

سوات وائس : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سوات کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکول میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رائیمز اور سٹوری ٹیلنگ کے مقابلوں میں سکول کے پری سکیشن کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حاضرین کی جانب سے خوب داد وصول کی۔ ڈی پی او سوات کی آمد کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر محمد یاسین اور سیکرٹری اے پی ایس کرنل گوہر نے کہا کہ اے پی ایس بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں ہیں اور جدید تقاضوں سے بچوں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لا رہا ہے ۔ ڈی پی او سوات نے بچوں کی کار کردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہوں گے۔ ڈی پی او نے  پروگرام میں شریک بچوں میں سرٹیفیکیٹس و انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ

کبل، نامعلوم افراد کی فائرنگ، محمد سلیم ایڈوکیٹ جاں بحق

Saeed

سوات پولیس نے ماہ دسمبر میں 141کلو چرس،گیارہ کلوہیروئن، چار کلوآئس اور 520لیٹر شراب برآمد کرلی

Saeed

پولیس کا آپریشن، شدت پسندوں کے گھروں اور مورچوں کو مسمار کردیا گیا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy