Swat Voice
Sport

سدرہ امین کو آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

sidra - سدرہ امین کو آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار


لاہور: قومی کرکٹر سدرہ امین کیلئے بڑا اعزاز، سدرہ امین کو آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 277 رنز بنائے تھے، جس میں وہ لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں پانچواں سب سے بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔امین آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں اور اس فہرست میں سب سے زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔

سدرہ امین نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 176 رنز اور دوسرے میچ میں91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور دونوں میچز میں وہ ناٹ آوٹ رہی تھیں۔

دوسری جانب جوز بٹلر آئی سی سی، مین پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ فہرست میں پاکستان کے شاہین آفریدی اور انگلینڈ کے عادل رشید کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔





Source link

متعلقہ

ٹیم کی کارکردگی اوپر جارہی ہے، ورلڈکپ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترینگے، بابر اعظم

Swat Voice Editor

سرفراز کی مسلسل چوتھی ففٹی، بابر مسلسل تیسری بار ناکام

Swat Voice Editor

ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy