Swat Voice
Sport

کلیان مباپے،لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے آگے

mabapee - کلیان مباپے،لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے آگے


کلیان مباپے نے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کا اعزاز چھین لیا۔

دنیا کا سب سے امیر ترین فٹ بالر کون ہیں؟؟ فوربز نے فہرست جاری کردی۔ فرانس کے کلیان مباپے نے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 23 سالہ مباپے کی ایک سال کی کمائی 29 ارب روپے کے قریب بتائی جارہی ہے۔

پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے کھیلنے والے فرانسیسی فٹبالر مباپے 2022 میں 128 ملین ڈالر کی رقم کمائیں گے۔ اس رقم میں سے وہ 110 ملین ڈالر، پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے بطور معاوضہ وصول کریں گے جب کہ اشتہارات اور اسپانسرشپ کی مد میں 18 ملین ڈالر کمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ:فرانس سیمی فائنل میں،لائن اپ مکمل

دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں، میسی کی مجموعی کمائی بھی 128 ملین ڈالر ہے تاہم ان کی کمائی میں سے 65 ملین ڈالر کے قریب رقم فٹبال معاوضے کی بجائے دنیا کی مہنگی ترین برینڈز کی اسپانسر شپ سے آتی ہے

فوربز کے مطابق پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو  نے 2022 میں 110 ملین ڈالر کمائے۔ انہوں نے اس آمدنی میں سے تقریباً 100 ملین ڈالرز میدان سے باہر کی سرگرمیوں سے حاصل کیے۔

برازیل کے تیس سالہ فٹ بالر نیمار نے دو ہزار بائیس میں مجموعی طور پر95 ملین ڈالر کمائے۔

محمد صلاح فوربز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 53 ملین ڈالر کمائے جن میں سے 35 ملین ڈالر فٹبال معاوضے کے طور پر اور 18 ملین ڈالر سپانسر شپ سے کمائے۔

یہ بھی پڑھیں:مراکش سے شکست: رونالڈو رو پڑے

چھٹے نمبر پر ناروے کے فٹ بالر ارلنگ ہالینڈ ہیں جن کی دو ہزار کی مجموعی آمدنی 43 ملین ڈالر ہے۔

پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 35 ملین ڈالر کمائے۔

بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے دو ہزار بائیس میں 31 ملین ڈالر، اسپین کے اینڈریس انیسٹا نے 30 ملین ڈالر اور بیلجیئم کے کیون ڈی بروئن نے 29 ملین ڈالر کمائے۔



Source link

متعلقہ

فٹبال ورلڈ کپ: ایک اوربڑا اپ سیٹ، پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں

Saeed

کیچ چھوڑنے پر دھمکیاں، ہربھجن ارشدیپ کے دفاع میں سامنے آ گئے

Saeed

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ڈرا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy