Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، 53 عدد سلیپران برآمد

Timber 1 - ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، 53 عدد سلیپران برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ڈی آئی جی ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا کے احکامات کےمطابق جنگلات کو نقصان پہنچانے والے ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے ۔ایس ایچ او کبل شکیل خان ، اے آیس آئی سلیم اور  پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹمبر سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے لاکھوں مالیت کے  53 عدد سلیپران ازقسم دیار قبضہ میں لے لئے۔گرفتار ٹمبر مافیا نے سلیپران کو کنٹینر نما ٹرک نمبری 3866 سوات  میں چھپائے تھے اور پنجاب سمگل کرنے کے کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں رحمان حسین ولد بدرے ساکن شین باغ رحیم آباد، منیر ولد شاہ وزیر ساکن اشورن کالام، ذاکر ولد محمد گل ساکن کالام اور کنٹینر ڈرائیور سیف الرحمان ولد مسافر ساکن کوزہ بانڈی حال نویکلے مینگورہ شامل ہیں۔ برآمد شدہ سلیپران مزید قانونی کارروائی کے لئے محکہ فارسٹ کے حوالے کئے گئے، محکمہ فارسٹ نے 12 لاکھ 26 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کرکے برآمد شدہ سلیپران بحق سرکار ضبط کر لئے ۔

متعلقہ

دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں مزید 60 دنوں کی توسیع

Saeed

سوات، شدید برف باری سے سڑکیں بند،مالم جبہ میں گاڑیاں پھنسی رہی

Saeed

لوکل گورنمنٹ ملازمین کا غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy